Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مقابلہ حفظ قرآن اورقرات و تجوید

سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے کہا ہے کہ 24 واں حفظ قرآن کا سالانہ ’شاہ سلمان‘ مقابلہ جیتنے والوں کو اس سال 33 لاکھ ریال سے زیادہ  کے انعامات دیے جائیں گے۔ 
مقابلہ خادم حرمین شریفین کی سرپرستی میں ہوگا۔  
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیراسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے بتایا کہ  حفظ قرآن، تجوید اور تفسیر کا 24 واں سالانہ مقابلہ ریاض میں منعقد ہوگا۔
مقابلہ چھ زمروں میں ہوگا۔ طلبہ اور طالبات دونوں کو شرکت کا موقع دیا جائے گا۔ 33 لاکھ سے زیادہ کے انعامات اس موقع پر تقسیم کیے جائیں گے۔ 
آل الشیخ نے حفظ قرآن مقابلے  کی تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ مقابلہ میں مکمل قرآن کے حفاظ شریک ہوں گے۔ قرات کا بھی مقابلہ ہوگا۔ دوسرے زمرے کے تحت 20 پاروں کے حفاظ شامل ہوں گے۔ تجوید کا امتحان بھی لیا جائے گا۔ تیسرے زمرے میں دس پاروں کے حفاظ بمعہ تجوید شامل  ہوں گے۔ چوتھے زمرے میں پانچ سپاروں کے حفاظ بمعہ تجوید مقابلے کا حصہ ہوں گے۔ 
آل الشیخ نے کہا کہ خادم حرمین شریفین 23 برس سے زیادہ عرصے سے حفظ قرآن کے مقابلے  کی سرپرستی کررہے ہیں۔  
یاد رہے کہ مقابلے کے انعام یافتہ طلبہ کے اعزاز میں تقریب یکم رمضان  1444ھ مطابق 23 مارچ 2023  اور انعام یافتہ طالبات کے اعزاز میں تقریب دو رمضان  1444ھ  مطابق 24 مارچ  2023 کو ریاض ہی میں منعقد ہوگی۔ 

شیئر: