Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الزلفی میں سعودی گرین مہم، 12 ہزار درخت لگائے جائیں گے

تفریح گاہوں اور چراگاہوں میں درخت لگائے جائیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
الزّلفی کے کمشنر مسفر بن غالب العتیبی نے جمعرات کو مغربی تفریح گاہ میں ’گرین سعودی انشیٹو کا افتتاح کردیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق تقریب میں سیکریٹری سعود العجالین، ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فار انڈسٹریل سیکیورٹی فالح بن سعید اور سرکاری اداروں کے سربراہ شریک ہوئے۔ 
کمشنر الزلفی نے کہا کہ کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے ادارے نے کمشنری میں گرین سعودی انشیٹو کو کامیاب بنانے کے لیے 12 ہزار پودے عطیہ کیے ہیں۔
العتیبی نے مزید کہا کہ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر اور نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن کی ہدایت ہے کہ پوری کمشنری میں شجرکاری ہو تاکہ پورا علاقہ ماحولیاتی تحفظ کی نعمت سے مالا مال ہو اور گرین سعودی عرب انشیٹو کے اہداف پورے ہوں۔ 
العتیبی نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل کی اہمیت سے معاشرے کو آگاہ کرنے کے لیے تمام سرکاری و نجی و سماجی اداروں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ اس کے بغیر بات نہیں بنے گی۔ ہمارا ارادہ ہے کہ مختلف اقدامات کو عملی جامہ پہنا کر الزلفی کمشنری کے عوام کا مستقبل بہتر بنایا جائے۔ اس سے یہاں کے لوگوں میں خوشحالی بھی آئے گی اور علاقہ ترقی بھی کرے گا۔ 
یاد رہے کہ الزلفی میں گرین سعودی انشیٹو کو عملی جامہ پہنانے کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہے گا۔ یہاں کی تفریح گاہوں اور چراگاہوں میں درخت لگائے جائیں گے۔ اس  کام میں الزلفی کی بلدیاتی کونسل، وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کا ادارہ، ماحولیاتی و اسکاؤٹ سوسائٹیاں اور رضاکار حصہ لیں گے۔ 

شیئر: