Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرخ کیکڑوں کی نقل مکانی اور روشنی کے درخت تصاویر میں

ہماری روزمرہ زندگی میں ایسے واقعات اور لمحات آتے ہیں جن کو کیمرے کی آنکھ محفوظ کر لیتی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے بھی دنیا بھر میں ہونے والے ایسے لمحات کی تصاویر جاری کی ہیں۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہر سال ایک فیسٹیول کا انعقاد ہوتا ہے جس میں لوگ الکوحل ملے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں۔

لندن میں کرسمس کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

برطانیہ میں وینٹیج کار ریلی پہاڑی علاقوں میں منعقد ہوئی۔

یہ تصویر آسٹریلیا کی ہے ، جس میں سرخ کیکڑے ایک گلی سے گزر رہے ہیں جو ان کی سالانہ نقل مکانی کا حصہ ہے۔

انگریزی زبان کی مصنفہ ورجینا وولف کے پڑپوتے لیوڈوک وولف کے مجسمے کے سامنے اشتیاق سے بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کے مجسمے کی رونمائی 16 نومبر کو ہوئی۔

لیتویا میں ایک خاتون زو ایکسپو کے دوران بغیر بالوں کے روسی بلی سفینکس اپنے ساتھ لائیں۔
 

شیئر: