Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں مقامی پکوان کو فروغ دینے کے لیے معاہدے پر دستخط

معاہدہ سعودی عرب کے کلنری کے شعبے کو آگے بڑھائے گا( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی کلنری آرٹس کمیشن کے نمائندوں اور ریاض میں شہزادہ محمد بن سلمان غیر منافع بخش سٹی نے مملکت اور بین الاقوامی سطح پر مقامی پکوان کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق معاہدے کی تقریب میں کمیشن کی نمائندگی سی ای او میادا بدر اور شہر کے سی ای او ڈیوڈ ہنری نے کی۔
کمیشن نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ’یہ معاہدہ  ہمارے مشترکہ اہداف کے حصول میں سعودی عرب کے کلنری کے شعبے کو آگے بڑھائے گا‘۔
مفاہمت کی یادداشت تعلیم اور تربیت، کاروبار، مشاورت، ایونٹس اور فیسٹیولز کے چار ٹریکس پر محیط ہے۔
تعلیمی اور تربیتی ٹریک شہر میں کلنری آرٹس کو فروغ دینے کے لیے پروگراموں اور انیشیٹو کے قیام کے ذریعے تعلیمی اور تربیتی عمل میں معاونت کرے گا۔
یہ شہزادہ محمد بن سلمان کے غیر منافع بخش سٹی میں اکیڈمی آف کلنری آرٹس کے ساتھ ساتھ اندرونی اور بیرونی سکالرشپ پروگراموں سمیت پراجیکٹس قائم کرکے تعلیمی اور تربیتی انیشیٹوز کی ترقی اور آپریشن میں بھی معاونت کرے گا۔
انٹرپرینیورشپ ٹریک کے ایک حصے کے طور پر شہزادہ محمد بن سلمان غیر منافع بخش سٹی اپنے تخلیقی مرکز میں پروگراموں کی ایک سیریز کے ذریعے کلنری انٹرپرینیور، سٹارٹ اپس اور کاروبار کی مدد کرے گا۔
مشاورتی ٹریک کے تحت کمیشن کلنری کے شعبے کی ترقی میں مدد کے لیے رہنمائی اور سفارشات فراہم کرے گا، مشورے اور سفارشات پیش کرنے کے لیے سٹی چیریٹیبل فاؤنڈیشن اور اس کے ذیلی اداروں کے ساتھ رابطہ قائم کرے گا۔
چوتھا ٹریک شہر کو کلنری تقریبات بشمول کسانوں کے بازار اور فوڈ فیسٹیول کے لیے ایک مقام کے طور پر تیار کرے گا۔

شیئر: