Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول، فلموں کے لیے جیوری کا اعلان

اس فلم مقابلے میں طویل دورانیے کی 15 جبکہ مختصر دورانیے 26 فلمیں شامل ہیں (فائل فوٹو: ریڈ سی فلم فیسٹول)
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول نے طویل اور مختصر فلموں کے مقابلوں کے لیے جیوری کا اعلان کر دیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا سیزن ٹو یکم سے 10 دسمبر تک جاری رہے گا۔
اس فیسٹول میں کئی عربی اور عالمی فلمیں پیش کی جائیں گی۔
طویل فیچر فلموں کے مقابلے کا فیصلہ کرنے والی جیوری کی سربراہی ڈائریکٹرم پروڈیوسر اور رائٹر اولیو سٹون کریں گے۔
ریڈ سی فلم فیسٹول کے ڈائریکٹر محمد الترکی نے شارٹ اور فیچر فلموں کے مقابلوں کے لیے مقرر ہونے والی تینوں جیوریز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فلم فیسٹول سے عرب، ایشیا اور افریقا کے فلم سازوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
اس فلم مقابلے میں طویل دورانیے کی 15 جبکہ مختصر دورانیے 26 فلمیں شامل ہیں۔

شیئر: