Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں نکاسی آب کے تمام منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، ترجمان میونسپلٹی

ماضی کے مقابلے میں گزشتہ جمعرات کو بارش سے نقصان کم ہوا ہے( فوٹو اخبار24)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی نے کہا ہے کہ’ شہر میں نکاسی آب کےتمام منصوبوں کا وسیع بنیاد پرجائزہ لیا جائے گا‘۔ 
عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بلدیہ کے ترجمان نے کہا کہ’ بارش کے پانی کی نکاسی کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے ماضی کے مقابلے میں گزشتہ جمعرات کو ہونے والی بارش کے بعد نقصان کم ہوا‘۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ’ جمعرات کو ہونے والی بارش 11 برس قبل آنے والی بارش سے تین گنا زیادہ تھی۔ ریکارڈ کے مطابق حالیہ بارش 182 ملی میٹرتھی جو مسلسل 8 گھنٹے تک برستی رہی تھی‘۔ 
ترجمان بلدیہ نے مزید کہا کہ ’گراونڈ ٹیمیں تفصیلی جائزہ لے رہی ہیں۔ اس حوالے سے فیلڈ ٹیموں کی جانب سے نتائج آنے پر تفصیلات سے آگاہ کیاجائے گا‘۔ 
یاد رہے کہ جدہ میں جمعرات کی طوفانی بارش نے 2009 میں ہونے والی تباہ کن بارش کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 
مکہ مکرمہ ریجن میں شہری دفاع کے  ترجمان کرنل محمد القرنی کا کہنا تھا کہ جدہ میں جمعرات کو موسلا دھار بارش اور سیلاب سے 2 افراد ہلاک ہوئے۔ 

شیئر: