Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ گیٹ کی اصلاح و مرمت، 42 برس میں پہلی بار

اس پر  46 ملین ریال لاگت آئی تھی۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
مکہ، جدہ شاہراہ پر 42 سال قبل ’بوابۃ مکہ‘ کے  نام سے ایک جمالیاتی مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔ لاکھوں زائرین اسے دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ اب وہ مکہ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ پہلی بار اس کی اصلاح و مرمت کا کام کرایا جا رہا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق بوابۃ مکہ (مکہ گیٹ) سعودی تجریدی آرٹ کے فن کار عزیز ضیا نے ڈیزائن کیا تھا۔ اسے مکہ کے اہم قابل دید مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ 4712 مربع میٹر کے رقبے پر بنایا گیا۔ اس پر  46 ملین ریال لاگت آئی تھی۔

مکہ گیٹ 4712 مربع میٹر کے رقبے پر بنایا گیا۔ (فوٹو عرب نیوز)

بوابۃ مکہ کا ڈیزائن اپنی نوعیت کا منفرد ہے۔ مکہ آنے جانے والی شاہراہ پر لکڑی جیسی رحل پر قرآن کریم سجا ہوا ہے۔
بوابۃ مکہ پر قائم رحل اور اس پر سجے  ہوئے قرآن کریم کا  ماڈل 152 میٹر لمبا اور 31 میٹر چوڑا ہے۔ یہ مکہ سے  پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر مکہ، جدہ شاہراہ پر بنا ہوا ہے۔
مکہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ الزیتونی نے بتایا کہ مذکورہ ماڈل کے کچھ حصے تلف ہوگئے ہیں اور بعض کی شکل و صورت طویل عرصہ گزر جانے کے باعث دھندلا گئی ہے اس کی اصلاح و مرمت کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں روڈ سکیورٹی سپیشل فورس اور وزارت نقل و حمل کا تعاون حاصل کیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اصلاح و مرمت کی  نگرانی کر رہی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: