Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 امارات میں تین ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں 10 درہم سے زیادہ کا اضافہ 

اس ہفتے 3.75 سے 4.75 درہم فی گرام کے درمیان نرخ بڑھے ہیں( فائل فوٹو خلیج ٹائمز)
متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ زیورات کی محدود طلب کے باوجود نرخوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس ہفتے 3.75 سے 4.75 درہم فی گرام کے درمیان نرخ بڑھے ہیں۔
دبئی اور شارجہ میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران مجموعی اضافہ 10.25 درہم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 
گولڈ شوروم کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ سونے کے نرخوں میں مسلسل تین ہفتوں کے اضافے کے بعد زیورات کی طلب محدود ہوگئی ہے۔ 
 زیورات کی طلب میں کمی کی اصل وجہ یہ ہے کہ صارفین نرخوں میں کمی کے منتظر ہیں۔ وہ قیمتیں کم ہونے پر زیورات خریدنے کے لیے مارکیٹوں کا رخ کریں گے۔

شیئر: