Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں موسم سرما کا میوزک فیسٹیول بلیوارڈ مکس

فنکاروں کے لیے مملکت میں حالیہ برسوں میں نمایاں مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
ریاض سیزن کے تیسرے سیشن میں جاری تفریحی سرگرمیوں میں موسیقی کے شائقین کے لیے بلیوارڈ مکس نے ایک متاثر کن  پروگرام پیش کیا  جو 11تا 13 جنوری منعقد ہوا۔
عرب نیوز کے مطابق موسیقی کے اس پروگرام می باصلاحیت پیشہ ور اور شوقیہ گلوکاروں نے لائیو پرفارم کیا جب کہ  بلیوارڈ مکس نے شائقین کو  پارٹی کے موڈ میں لے لیا اور تفریح ​​کےلیے بہترین میوزیک پیش کیا۔

بلیوارڈ مکس  موسیقی سے محبت کرنے والوں کو پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

یہاں متاثرکن آوازوں کے ساتھ گلوکاروں اور میوزیکل گروپس کو موقع فراہم کیا گیاجن میں ایمان عبدالغنی، احمد سعد، زینا عماد، بگ سام، محمد حسن، سبرین النجیلی، ڈسکو مصر، مسر ایگباری، شرموفرز اور دیگر فنکار شامل تھے۔
حاضرین کو محظوظ کرنے کے لیے متاثر کن آوازوں، خوابیدہ دھنوں اور تال کے ساتھ  بلیوارڈ مکس سائٹس پر منفرد منظر پیش کیا۔
یہاں موجود مصری بینڈ نے تازہ ترین پرفارمنس کے ساتھ  ایک بار پھر سعودی سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

مصری بینڈ نے سعودی سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ فوٹو عرب نیوز

بینڈ کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب میں پرفارم کرنے کے بارے میں ہم ہربار پرجوش ہوتے ہیں لیکن اس بار یہ کچھ مختلف تھا کیونکہ بولیوارڈ سٹی میں یہ ہمارا پہلا موقع تھا، یہاں موجود شائقین کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں  یہ ہماری پانچویں پرفارمنس ہے، اس سے قبل العلا، جدہ اور ریاض میں پرفارم کر چکے ہیں جہاں سامعین بہت دوستانہ تھے اور انہوں نے خوب لطف اٹھایا۔
ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ہمیں اپنا کنسرٹ طوفانی موسم کے باعث ملتوی کرنا پڑا۔ یہ مصری بینڈ اس سے قبل جدہ میں دو بار اپنی پرفارم کر چکا ہے۔

شوقیہ گلوکاروں نے لائیو پرفارم کرکے شائقین کو  تفریح ​​کا موقع دیا۔ فوٹو عرب نیوز

ہمارے ایک کنسرٹ کے دوران بارش بھی ہوئی جس میں ہم نے پروگرام جاری رکھا اورہمیں خوشی تھی کہ شائقین بارش کے دوران بھی موجود رہے۔
بلیوارڈ مکس ثقافتی اور تفریحی منظر نامہ کے ساتھ ایسا ایونٹ ہے جو موسیقی سے محبت کرنے والے ناظرین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے اورلائیو پرفارمنس سے لطف اندوز ہونے والوں کے لیے خاص موقع ہے۔
سعودی عرب میں علاقائی موسیقاروں اور فنکاروں کے لیے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے حالیہ برسوں میں نمایاں مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: