Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ راکھی ساونت کو شیرلِین چوپڑا کی شکایت پر حراست میں لے لیا گیا

انڈین اداکارہ اور ٹی وی سٹار راکھی ساونت کو ممبئی میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ماڈل گرل شرلِین چوپڑا کی شکایت پر ممبئی کی مقامی پولیس نے راکھی ساونت کو حراست میں لے لیا۔
شرلِین چوپڑا نے راکھی ساونت پر ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر کو وائرل کرنے کا الزام لگایا جس کے بعد راکھی ساونت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 354 اے، 509، 504 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت راکھی ساونت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے بدھ کے روز راکھی ساونت نے اپنی ضمانت کے لیے ممبئی کی سیشن کورٹ میں درخواست جمع کروائی تھی جسے خارج کر دیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان کچھ عرصے سے جھگڑا چل رہا ہے۔ گذشتہ سال نومبر میں بھی راکھی ساونت اور شرلِین چوپڑا نے ایک دوسرے پر قابل اعتراض زبان کے استعمال کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے راکھی ساونت نے عادل خان درانی نامی کاروباری شخصیت سے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔
راکھی ساونت کی نکاح کے وقت کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں کلمہ پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد انڈین میڈیا نے یہ خبر دی تھی کہ انہوں نے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔

شیئر: