Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں لاپتہ سعودی شہری کی نعش مل گئی، جھیل میں ڈوب کر ہلاکت

کلیولینڈ پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی( فائل فوٹو: العربیہ)
امریکہ میں کئی روز سے لاپتہ سعودی شہری عبدالرحمن العنزی کی نعش کلیولینڈ کی ایری جھیل مل گئی۔ ہلاکت جھیل میں ڈوبنے سے ہوئی۔
عکاظ اخبار کے مطابق لاپتہ سعودی شہری کے بھائی بدر العنزی نے بتایا کہ ’اس سانحہ پر ہمارے دل دکھی اورآنکھیں اشکبار ہیں۔ ہم اپنے بھائی کی موت پر غمزدہ ہیں‘۔  
عبدالرحمن العنزی 27 جنوری کی شام کو اپنے ایک رشتہ دار کے ہمراہ ڈنر کے لیے ریستوران گئے واپسی میں واش روم جانے کے لیے رکے تھے جس کے پیچھے جھیل ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سعودی شہری موبائل سمیت اپنی تمام اشیا گاڑی میں رکھ کر چند منٹ کےلیے نکلا تھا۔ واپسی میں تاخیر ہوئی اور پھر تلاش کے باجوود کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
بڑے بھائی نے گزشتہ جمعے امریکی ریاست اوہائیو کے کلیولینڈ پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی تھی۔ 
یاد رہے کہ عبدالرحمن العنزی سرکاری ملازم تھے اور تین ماہ قبل اپنے بڑے بھائی کے ہمراہ علاج کےلیے امریکہ گئے تھے۔

شیئر: