Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی جعلسازی پر کار شو روم کے مالک پر فرد جرم عائد

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کیس خصوصی عدالت کے حوالے کردیا( فائل فوٹو: عکاظ)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ’ ٹریفک حادثے میں تباہ شدہ گاڑی کو اصلاح و مرمت کے بعد نئی گاڑی کے طور پر فروخت کرنے والے شو روم کے مالک پر تجارتی جعلسازی کی فرد جرم عائد کی گئی ہے‘۔
عاجل وب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ’ تفتیشی عمل سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ شوروم کے مالک نے گاڑی کے ڈھانچے اور اس کی شکل و صورت کو مکمل طور پر تبدیل  کرکے نئی گاڑی کی شکل دی تھی‘۔
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ’ ریکارڈ سے یہ بات سامنے آچکی ہے کہ گاڑی کا ٹریفک حادثہ ہوا تھا۔ متعلقہ ادارے نے رپورٹ دی تھی کہ گاڑی ناقابل استعمال اور پوری طرح سے تباہ ہوچکی ہے‘۔
شو روم کے مالک کو تجارتی جعلسازی کی فرد جرم عائد کرکے خصوصی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ اسے قانون کے مطابق عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شیئر: