Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس سمارٹ ٹریفک پیٹرولنگ سسٹم

سسٹم سے خلاف ورزی کرنے والوں کی شناخت کی جا سکے گی ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’مملکت میں جلد سمارٹ ٹریفک پیٹرولنگ سسٹم‘ متعارف کرایا جائے گا جس کے ذریعے ٹریفک اہلکار گاڑی میں بیٹھے ہوئے مختلف خلاف ورزیاں کرنے والوں کی شناخت کر سکیں گے۔‘ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک نے سمارٹ ٹریفک پیٹرولنگ سسٹم کا تعارف زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم کانفرنس کے دوران وزارت داخلہ پویلین میں کرایا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ ’سمارٹ ٹریفک پیٹرولنگ سسٹم آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ یہ ٹریفک سلامتی پر اثرانداز خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے اور مطلوبہ افراد کی شناخت کی خاصیت رکھتا ہے۔‘ 
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ’ابھی سمارٹ ٹریفک پیٹرولنگ سسٹم تجرباتی مرحلے میں ہے۔ نیا سکیورٹی سسٹم اور روڈ سیفٹی قوانین و ضوابط کی تیاری مکمل ہونے پر باقاعدہ طریقے سے رائج کیا جائے گا۔‘ 

شیئر: