Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیجیٹل مواد کے شعبے میں ووکیشنل ٹریننگ انیشیٹو کے آغاز

انیشیٹو کا مقصد 2030 تک ڈیجیٹل مواد کے شعبے میں مملکت کو آگے بڑھانا ہے(فوٹو: عرب نیوز)
سعودی سینٹر فار گورنمنٹ کمیونیکیشن برائے میڈیا نے حال ہی میں وزارت کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے 2023 کے دوسرے نصف حصے میں ووکیشنل ٹریننگ انیشیٹو کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت برائے ابلاغیات کے انڈر سیکریٹری عبد الله المغلوث نے عرب نیوز کو بتایا کہ اس انیشیٹو کا مقصد 2030 تک ڈیجیٹل مواد کے شعبے میں مملکت کو عالمی قیادت کے لیے آگے بڑھانا ہے۔
اس کا مقصد ڈیجیٹل ویڈیو، آڈیو،گیمز اور اشتہارات میں ڈیجیٹل مواد  تیار کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کے ساتھ مزید شراکت داریاں بنانا ہے۔
عبد الله المغلوث نے کہا کہ ’ ووکیشنل ٹریننگ انیشیٹو ڈیجیٹل مواد پروگرام کا مقصد ملازمت کے دوران تربیت کے مواقع فراہم کرنا، ڈیجیٹل مواد کے شعبے اور اس کے پلیٹ فارمز میں پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دینا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس انیشیٹو کا مقصد نجی شعبے کی 30 کمپنیوں کے تعاون سے 120 باصلاحیت گریجویٹس کو تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ تربیت چھ ماہ تک جاری رہے گی۔ پیشہ ورانہ تربیت کے علاوہ یہ انیشیٹو تربیتی کورسز فراہم کرتا ہے جو مرد اور خواتین کی صلاحیتوں کے لیے ڈیجیٹل مواد کے شعبے میں علم کو بڑھاتا ہے‘۔
امیدواروں کو نامزدگی کے تین مراحل سے گزرنا ہو گا جس کا تعین فیلڈ میں ماہرین کے ساتھ ساتھ اس انیشیٹو میں شراکت دار کمپنیوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
اگنائیٹ پروگرام ڈیجیٹل مواد تیار کرنے، نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور مواصلاتی انفراسٹرکچر کی اگلی نسل کو سپورٹ کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔
یہ پروگرام مملکت کے ڈیجیٹل مواد کو فروغ دینے اور ایک سرکردہ ڈیجیٹل میڈیا اور آڈیو اور ویژول مواد کی تیاری کا مرکز بننے کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔

شیئر: