Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان سے آئی ایم ایف کی سربراہ کی ملاقات

سعودی وزیر خزانہ نے بنگلور ایک سیمینار میں بھی شرکت کی ہے ( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان سےعالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر جنرل کرسٹا لینا جارجیوا نے ملاقات کی ہے۔
جی ٹوئنٹی کے سینٹرل بینکوں کے گورنرز اور وزرائے خزانہ کے اجلاس کے شرکت کے موقع پرعالمی اقتصادی پیش رفت اور بین الاقوامی خطرات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق محمد الدعان سے فرانس کے وزیر خزانہ نے بھی ملاقات کی اور عالمی اقتصادی تبدیلیوں پر بات چیت کی۔
سعودی وزیر خزانہ نے انڈیا کے شہر بنگلور میں ڈیجیٹل بنیادی ٹھانچے کے حوالے سے ایک سیمینار میں بھی شرکت کی ہے۔
سیمنیار میں جی ٹوئنٹی میں شامل ممالک کے وزرائے خزانہ ،سینٹرل بینکوں کے گورنرز اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔
سیمینار کے شرکا نے کئی اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔ ڈیجیٹل کے بنیادی ڈھانچے کے کردار کے علاوہ مکمل ترقی کے حصول کے سلسلے میں بنیادی ڈھانچے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے  اور عالمی معیشت میں ڈیجیٹل کا دائرہ وسیع کرنے کے سلسلے میں اپنے تجربات شیئر کیے۔
سیمینار کے شرکا نے اس حوالے سے درہیش  چیلنجوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔
 ڈیجیٹل کا دائرہ زیادہ سے زیادہ وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ اس سے بہتر سے بہتر شکل میں فائدہ اٹھایا جاسکے۔

شیئر: