Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنعتی شعبے میں سعودی خواتین کی تعداد 63 ہزار سے زیادہ

صنعتی شعبے میں سب سے زیادہ سعودی خواتین ریاض ریجن میں ہیں۔ ( فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے کہا ہے کہ 2022 کے اختتام تک صنعتی شعبے میں سعودی خواتین کی تعداد 63 ہزار 892 تک پہنچ گئی ہے۔
2019 کے آخر میں ان کی تعداد 33 ہزار تھی۔ صنعتی شعبے میں 93 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق وزارت صنعت و معدنیات نے ایک بیان میں صنعتی شعبے میں خواتین کے لیے کام کا ماحول مزید بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
وزارت نے کہا کہ ’گزشتہ برسوں کے دوران صنعتی شعبے میں کام کرنے والی خواتین نے اپنی اہلیت منوائی ہے۔ انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ  ہر شعبے میں کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ  وہ وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کےلیے صنعتی شعبے میں خواتین کی موثر شراکت کو مزید بڑھایا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ صنعتی شعبے میں کام کرنے والی سعودی خواتین سب سے زیادہ ریاض ریجن میں ہیں جہاں ان کی تعداد 28 ہزار 170 ہے۔
مکہ ریجن میں ان کی تعداد پندرہ ہزار 621  اور مشرقی ریجن میں دس ہزار911 ہے ۔ سب سے کم تعداد 93 حدود شمالیہ ریجن میں ہے۔

شیئر: