Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’والدہ کی خدمت اعزاز ہے‘، کمر پر بٹھا کر طواف کرانے والے ازبک زائر

ازبک زائرکے چہرے پرتکان کے بجائے خوشی کے تاثرات تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
ایک ازبک عمرہ زائر کی اپنی والدہ سے عقیدت واحترام کے جذبات نے سب کوحیران کر دیا۔ معمر والدہ کو کمر پر بٹھا کر طواف کرایا۔ دیگر زائرین اس کے عمل کو دیکھ کر تعریف کرتے رہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ازبکستان کے صوبے نمنگان سے آنے والے ایک جواں سال ازبک عمرہ زائر نے اپنی معمر والدہ کی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے انہیں اپنی کمر پر بٹھا کر طواف کرایا۔
زائرکا کہنا تھا کہ ’میں ساری عمر بھی اگراپنی والدہ کی خدمت کروں تو ان کا حق ادا نہیں کر سکتا۔ یہ لمحات میرے لیے باعث فخر ہیں کہ رب کریم نے مجھےاس سعادت سے نوازا کہ اپنی والدہ کوعمرہ کراؤں۔‘

 زائرکا کہنا تھا کہ والدہ کی جتنی خدمت کروں کم ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

الاخباریہ ٹی وی چینل نے زائر کے اس عمل کی وڈیو اپنے پروگرام میں شامل کی جسے جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب عمرہ کرتے ہوئے کسی نے ریکارڈ کیا تھا۔
واضح رہ ان دنوں دنیا کہ مختلف ممالک سے عمرہ زائرین کی بڑی تعداد مکہ مکرمہ آئی ہوئی ہے۔ حرم مکی الشریف زائرین سے بھرا ہوا ہے اس دوران ازبک زائرنے اپنی والدہ ک وپریشانی سے بچانے کے لیے انہیں اپنی کمر پر سوار کرکے طواف کے ساتوں چکر مکمل کرے۔
طواف کے دوران جوان کے چہرا تھکان کے بجائے خوشی سے دمک رہا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ اگر والدہ راضی ہوجائیں تو میری دنیا و آخرت سنور جائے گی۔

شیئر: