Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سب سے جلدی افطار کا وقت کہاں؟

قریہ ام الزمول میں غروب آفتاب 5 بج کر 30 منٹ پر ہوتا ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں رواں سال رمضان کا پہلا روزہ ربع الخالی صحرا کے جنوب مشرقی سمت مںی واقع قریہ ام الزمول سرحدی چیک پوسٹ پر کھولا گیا۔ یہاں افطار 5 بج کر 30 منٹ پر کیا گیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق القصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے بتایا کہ ’مملکت بھر میں ام الزمول وہ مقام ہے جہاں افطار کا وقت سب سے پہلے ہوتا ہے۔‘
جزیرہ نما راس الشیخ حمید مملکت کا وہ مقام ہے جہاں روزہ سب سے آخر میں افطار ہوتا ہے۔ یہ سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع ہے اور یہاں پہلے روزے کے افطار کا وقت  6 بج کر 54 منٹ تھا۔ 
المسند نے بتایا کہ ’ام الزمول کے باشندے عشا کی نمازجس وقت ادا کرتے ہیں اس وقت راس الشیخ حمید کے باشندے مغرب کی نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔ دونوں کے درمیان 2200 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔‘

شیئر: