Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ ریجن میں 1300 برس قدیم مسجد الصفا کی بحالی کا منصوبہ

مسجد الصفا عرعر درخت کے دو منفرد ستونوں پر قائم ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے باحہ ریجن میں 1300 برس قدیم مسجد الصفا کو امیر محمد بن سلمان کے تاریخی مساجد کی تعمیرنو و تزئین و ترمیم و اصلاح کے منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد الصفا باحہ کی بلجرشی کمشنری میں واقع ہے۔ اس کا رقبہ تجدید سے پہلے اور بعد میں  78 مربع میٹر ہے۔ اس میں 31 افراد بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں۔
مسجد الصفا 1350 برس قبل قائم کی گئی تھی۔ اس کے اطراف متعدد عمارتیں واقع ہیں۔ عمارتوں کے درمیان تنگ گلیاں ہیں۔ 
مسجد الصفا عرعر درخت کے دو منفرد ستونوں پر قائم ہے۔ امیر محمد بن سلمان منصوبے کے تحت مسجد کی یہ  خاصیت برقرار رکھی جائے گی۔ 
مسجد کے ستونوں کے نقوش جیسے تھے ویسے ہی رہیں گے۔ باحہ ریجن کے قدیم طرز تعمیر کی جملہ خصوصیات تعمیر نو کے وقت برقرار رکھی جائیں گی۔ 
تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ سب سے پہلے مسجد الصفا صحابی سفیان بن عوف الغامدی نے تعمیر کرائی تھی۔
یہ مسجد ماضی میں سماجی مرکز کا کردار بھی ادا کرتی رہی ہے۔ قریے کے لوگ یہاں جمع ہوکر اپنے سماجی مسائل پر مباحثے کرتے اور اپنے تنازعات اور مسائل حل کیا کرتے تھے۔ یہ کام مغرب اور عشا کی نمازوں کے درمیان انجام دیا جاتا تھا۔ 
امیر محمد بن سلمان منصوبے کےدوسرے مرحلے میں مملکت کے 13علاقوں کی  30 مساجد کی اصلاح و مرمت، تزئین، توسیع اور تعمیر نو کے کام انجام دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پہلے مرحلے کے تحت جو مکمل ہوچکا ہے مملکت  کے دس علاقوں کی  30 مساجد کی تعمیر نو اور اصلاح و مرمت کے کام انجام دیے گئے۔ 

شیئر: