Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور مصر کے صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر بات چیت

جدہ پہنچنے پر ولی عہد نے ایئر پورٹ پر مصر کے صدر کا استقبال کیا۔ فوٹو: ایس پی اے
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی نے پیر کی صبح ایک رپورٹ میں بتایا کہ سحری کے کھانے پر ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے گہرے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی ترقی کے لیے کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اتوار کو رات گئے جدہ پہنچے۔ فوٹو: ایس پی اے

قبل ازیں مصر کے صدر جدہ پہنچے جہاں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُن کا استقبال ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا۔
سعودی عرب اور مصر کے اعلیٰ حکام بھی دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں موجود تھے۔

شیئر: