Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع اور یمنی صدر کی ملاقات

دوطرفہ ملاقات میں یمن کی تازہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
یمنی صدر ڈاکٹر رشاد محمد العلیمی سے جمعرات کو ریاض میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق انہوں نے یمن اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے عوام کے گہرے رشتوں کا جائزہ لیا۔  
شہزادہ خالد بن سلمان نے اطمینان دلایا کہ سعودی عرب یمن کی مسلسل مدد کرتا رہے گا۔ 
دونوں رہنماؤں نے یمن کی تازہ صورتحال، یمنی صدارتی کونسل کی جانب سے ملک میں امن و استحکام قائم کرنےکے لیے کی جانے والی کاوشوں، یمنی بحران ختم کرانے والے جامع سیاسی حل تک رسائی کی کوششوں کی تائید و حمایت پر تبادلہ خیال عمل میں آیا۔ 
سعودی وزیر دفاع نے  کہا کہ ان کا ملک یمنی بھائیوں کی امنگوں کی تکمیل اور مسائل  کے حل میں معاونت کے حوالے سے صدارتی کونسل کا تعاون کرتا رہے گا۔ 
سعودی وزیر دفاع نے یمنی صدر اور صدارتی کونسل کے ارکان کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہاکہ دونوں رہنما برادر ملک یمن اور اس کے عوام کے لیے امن و استحکام کی نیک خواہشات رکھتے ہیں۔ 
یمنی صدر نے شہزادہ خالد بن سلمان کو اپنی اور صدارتی کونسل کی جانب سے سعودی قیادت کے لیے خیر سگالی کاجوابی پیغام حوالے کیا۔  
اس موقع پر یمن میں متعین سعودی سفیر محمد آل جابر، وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ھشام سیف اور یمن کی جانب سے صدارتی کونسل  کے ارکان شریک ہوئے۔ 

شیئر: