Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی دبئی کے عیدالفطر کی تعطیلات میں خصوصی پیکیج

ریٹرن ٹکٹ کے ساتھ  تین دن ہوٹل میں قیام کا پیکیج دیا جارہا ہے ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں فلائی دبئی نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران منتخب شہروں کے لیے خصوصی پیکیج جاری کیے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق فلائی دبئی نے بیان میں کہا کہ ’15 سے 23 اپریل 2023 کے دوران منتخب مقامات کے لیے ریٹرن ٹکٹ کے ساتھ  تین دن ہوٹل میں قیام کا پیکیج دیا جارہا ہے‘۔
 آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے 2299 درہم سے پیکیج شروع ہوگا۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے لیے ابتدائی پیکیج  2749 درہم کا ہے‘۔
فلائی دبئی نے بیان میں کہا کہ ’تھائی لینڈ کے شہر کرابی کے لیے 2649 درہم کا پیکیج ہے۔ جزائر مالدیپ کے لیے 5479 درہم، آرمینیا کے دارالحکومت کے لیے 2299 درہم کا پیکیج دستیاب ہے‘۔ 
ایئر لائن کی ویب سائٹ پر عید الفطر تعطیلات پیکیج کی مزید تفصیلات دی گئی ہیں جن میں ٹکٹ کے علاوہ  ہوٹل میں قیام ،آمد ورفت اور رینٹ اے کار وغیرہ شامل ہیں۔ 

شیئر: