Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم کے علاقے میں فلم انڈسٹری کے لیے منفرد پیشکش

تقریب میں شرکت کرنے والے دنیا بھر کے میڈیا پروجیکٹ سے متعلق  رکھتے تھے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں 500 بلین ڈالر کے گیگا پروجیکٹ نیوم میں ایک نیا میڈیا انٹسٹری کے لیے نیا ساؤنڈ سٹیج لانچ کیا گیا ہے جس کے لیے منعقدہ دو روزہ ایونٹ میں بین الاقوامی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے 140 سرکرہ شخصیات کی میزبانی کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نیوم میں ہونے والی اس دو روزہ تقریب میں میڈیا پروجیکٹ کے مراحل، فلم پروڈیکشن کے لیے سہولیات اور خاص طور پر مقامی انڈسٹری کے لیے مختلف پروگراموں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
ایونٹ میں خاص طور پر ایک پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے جس میں نیوم کے علاقے میں کسی بھی شوٹنگ پروگرام کی تکمیل کے لیے مقامی اور بین الاقوامی پروڈیوسرز کے اخراجات میں سے 40 فیصد رقم کی واپسی کی پیشکش کی گئی ہے۔
اس تقریب میں شامل ہونے والوں مہمانوں میں نہ صرف سعودی عرب بلکہ شمالی امریکہ، برطانیہ، فرانس، بیلجیم، جرمنی، نیدرلینڈز، پرتگال، متحدہ عرب امارات، ترکی، ہندوستان اور مراکش سے مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
میڈیا کی صنعت سے منسلک افراد کے لیے نیوم کے علاقے میں مختلف مقامات اور سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور علاقے کے متاثر کن مقامات پر روشنی ڈالی گئی۔
واضح رہے کہ نیوم شمال مغربی سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے کنارے ایک ایسا علاقہ ہے جو اپنے قدرتی حسن کے لیے جانا جاتاہے اور جہاں ایک میگا پروجیکٹ کی تکمیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
نیوم میں ہونے والے اس ایونٹ کے دوسرے دن 'کہانی سنانے اور پروڈکشن کا مستقبل' کے عنوان سے فلم انڈسٹری کے مستقبل پر توجہ دلائی گئی۔

پروڈیوسرز کے اخراجات میں سے 40 فیصد واپسی کی پیشکش کی گئی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

نیوم پروجیکٹ میں میڈیا انڈسٹریز، انٹرٹینمنٹ اینڈ کلچر کے مینیجنگ ڈائریکٹر وین بورگ نے بتایا ہے کہ یہ دو روزہ تقریب ہمارے لیے بہت بڑی کامیابی تھی۔
وین بورگ نے بتایا کہ اس تقریب میں اتنی بڑی تعداد میں شامل عالمی شہرت یافتہ افراد کا مثتب ردعمل سامنے آیا ہے اور ان کی صلاحیتوں کو متوجہ کرنا اس بات کی علامت ہے کہ ہماری پیشکش عالمی سطح پر پسند کی جا رہی ہے۔
تقریب میں میڈیا ولیج میں قائم ساؤنڈ سٹیج کے افتتاح کے موقع پر خوشی کا اظہار کیا گیا جس سے یہاں آپریشنل مراحل کی تعداد چار ہو گئی ہے۔
یہاں پر پیش کی جانے والی سہولیات میں رواں سال کے آخر تک میڈیا سے متعلق 350 افراد کے لیے قائم کئے گئے ریزروٹ کی طرز کی رہائش میں اضافہ شامل ہے۔ریزروٹ میں رہائشیوں کی تعداد کو بڑھا کر 500 افراد تک کر دیا جائے گا۔
 

شیئر: