Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل سے بحرین جانے کے لیے تارکین کو کیا کرنا ہوگا؟

غیرملکی ایگزٹ ری انٹری ویزہ ضرور جاری کرائیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کو سمندر کے  راستے بحرین سے جوڑنے والے کنگ فہد پل انتظامیہ نے مملکت میں مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی ہے کہ  وہ بحرین کا رخ کرنے سے قبل آن لائن خروج و عودۃ  (ایگزٹ ری انٹری) ویزہ ضرور جاری کرالیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے تاکید کی ہے کہ ویزے کے باوجود وہی تارکین وطن مملکت سے بحرین جاسکیں گے جن کے پاسپورٹ کم از کم چھ ماہ کے لیے موثر ہوں گے۔
انتظامیہ نے عید الفطر کی تعطیلات کے موقع پر بحرین اور سعودی عرب کے درمیان آنے جانے والوں کی تعداد بڑھ جانے اور ناواقفیت کی وجہ سے امیگریشن کی کارروائی میں مشکلات سے سفر کرنے والوں کو بچانے کی خاطر ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔

کووڈ 19 کی ویکسین کی پابندی کرنا ہوگی۔ (فوٹو سبق)

انتظامیہ نےکہا ہے کہ جو لوگ سعودی عرب سے بحرین جارہے ہوں وہ تمام مطلوبہ کاغذات ہمراہ رکھیں۔ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ساتھ لائیں۔ کنگ فہد پل انتظامیہ کے افسران کےاحکام کی پابندی کریں۔
پل انتظامیہ نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ سفر کرنے والے  سعودی شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ رکھیں۔ کم از کم تین ماہ کی موثر ہو۔ پاسپورٹ پر سفر کررہے ہوں تو اسکا بھی کم از کم تین ماہ تک موثر ہونا ضروری ہے۔ علاوہ ازیں  کووڈ 19 کی ویکسین کی پابندی بھی کرنا ہوگی۔ اگر گھریلو عملہ ساتھ لے جارہے ہوں تو ضروری ہوگا کہ موثر اقامہ ہمراہ ہو۔ موثر پاسپورٹ ہو۔ خروج و عودۃ ویزہ بھی لیا گیا ہو۔
انتظامیہ کاکہنا ہے کہ گاڑی کے تمام کاغذات ساتھ لانا ہوں گے۔ جب تک موثر ڈرائیونگ لائسنس، موثر استمارہ (وہیکل رجسٹریشن) یا گاڑی کے حقیقی مالک کی جانب سے مصدقہ مختار نامہ  اور ایڈوانس انشورنس نہیں ہوگی تب تک بحرین کے لیے سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: