Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خدمت گزار اہلیہ کے لیے اردنی شوہر کی ’عیدی‘ سوشل میڈیا پر وائرل

شوہر نے 1500 دینار نقد، سونے کے 30 سکے اور اہلیہ کے رشتہ داروں کو ہوٹل میں رہائش کا پیکج دیا (فائل فوٹو: الامارات الیوم)
اردنی شوہر نے رمضان بھر شاندار پکوان اور مختلف سہولیات کی فراہمی سے خوش ہوکر بیوی کو عید پر قیمتی تحفہ دے کر خوش کردیا۔
الامارات الیوم کے مطابق اردنی نوجوان نے 30 ہزار دینار مالیت کی عیدی اہلیہ کو تحفے کے طور پر دی۔
انہوں نے 1500 دینار نقد، سونے کے 30 سکے اور اہلیہ کے رشتہ داروں کو عمان کے اعلٰی درجے کے ہوٹل میں رہائش کا پیکج دیا۔
سرایا نیوز کے مطابق ایک شوروم کے مالک نے فیس بک پر اس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’نوجوان نے رمضان کے دوران اپنی اہلیہ کی بے لوث خدمت سے متاثر ہوکر اسے عید کا شاندار تحفہ دیا۔‘
صارفین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’شوہر نے حق نمک ادا کردیا۔‘
مغرب عربی کے ملکوں میں ایک روایت ہے جسے ’حق الملح‘ (نمک کا حق) کہا جاتا ہے۔ یہ رواج شام اور مشرق عربی کے ملکوں میں نہیں ہے۔
اس رواج کے مطابق شوہر عیدالفطر کے موقع پر اپنی اہلیہ کو نقدی یا سونے کے  زیور کی صورت میں قیمتی تحفہ پیش کرتا ہے۔
یہ ایک طرح سے رمضان بھر افطار اور سحر میں تھکنے پر اہلیہ کی کاوشوں کا عملی اعتراف ہوتا ہے۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: