Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو نے مائیکروسافٹ سے دوسری پوزیشن چھین لی

2022 کے دوران آرامکو نے ریکارڈ منافع کمایا۔ (فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی آرامکو، مائیکروسافٹ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی دوسری بڑی کمپنی بن گئی۔ آرامکو کا حجم 2.11 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ دنیا کی دوسری بڑی کمپنی کی پوزیشن اپنے نام کیے ہوئے تھی۔ آرامکو نے یہ پوزیشن اپنے نام کرلی۔  آرامکوکا شیئر کی قیمت 36 ریال ہوجانے کے باعث اس کی مالیاتی حیثیت 2.11 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ 
یاد رہے کہ آرامکو نے حصص مارکیٹ میں  اندراج کے بعد 2022 کے دوران ریکارڈ منافع کمایا تھا۔ 46.5 فیصد کے اضافے سے 604 ارب ریال کا منافع ہوا تھا جبکہ 2021 میں اسے 412.4 ارب ریال کا منافع ہوا تھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: