Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان امدادی مرکز کی یمن میں طبی خدمات

معذوروں کو مصنوعی اعضا لگانے کے مرکز کا بھی قائم کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات یمن کے مختلف علاقوں میں صحت خدمات مشن جاری ہے۔ یمن کی حجہ کمشنری کے حیران ضلع میں عزلہ الدیر مقام پر موبائل کلینک  کے ذریعے397 افراد صحت خدمات فراہم کی گئیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کلینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 78 افراد نے وبائی امراض کے علاج، ایمرجنسی کلینک میں 29 افراد، پیٹ کے امراض کا علاج کرنے والے  کلینک نے 278 افراد اور زچہ بچہ کلینک نے 12 خواتین کو صحت خدمات پیش کیں۔ 
آگہی ادارے کی جانب سے 2 شہریوں کو ضروری صحت معلومات فراہم کی گئیں۔ 
کلینک انتظامیہ نےتوجہ دلائی کہ نرسنگ سروس سیکشن سے  94 مریضوں نے فائدہ اٹھایا۔  
دوسری جانب شاہ سلمان مرکز نے عدن کمشنری میں معذوروں کو مصنوعی اعضا فراہم کرنےوالے سینٹر کا بھی افتتاح کیا ہے۔ جس سے  266 یمنی معذوروں کو اعضا فراہم کیے گئے۔ 
شاہ سلمان مرکز مختلف قسم کی  733 صحت خدمات فراہم کررہا ہے۔ سہولیات حاصل کرنے والوں میں مرد 69 فیصد اور خواتین 31 فیصد رہیں جبکہ نقل مکانی کرنے والے 38 فیصد اور 62 فیصد رہائشی استفادہ کرنے والوں میں شامل رہے۔ 

شیئر: