Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سے آنے والوں کا ’اردو‘ میں استقبال کرنے والی سپاہی کون ہیں؟

روان الدحمان کا تعلق تعلق سعودی وزارت دفاع سے ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
خانہ جنگی کی لہر کے دوران سوڈان سے نکل کر سعودی عرب پہنچنے والے اردو داں طبقے کو سعودی سکیورٹی فورس کی خاتون اہلکار کی طرف سے اردو میں استقبال کا چرچا پاکستان اور انڈیا حلقوں میں بڑے پیمانے پر ہو رہا ہے۔   
العربیہ نیٹ  کے مطابق اردوداں طبقے میں یہ سوال ضرور کیا جا رہا ہے کہ کیا ’یہ خاتون اہلکار سعودی ہیں‘؟ 
خاتون سپاہی روان الدحمان کا کہنا ہے کہ ’میرا تعلق سعودی وزارت دفاع سے ہے۔ اعلٰی قیادت کی ہدایت پر وزارت دفاع نے سوڈان سے سعودی شہریوں اور وہاں مقیم برادر و دوست ممالک کے شہریوں کے انخلا کے آپریشن میں بھرپور حصہ لیا۔ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔‘ 
الدحمان نے کہا کہ ’فوجی اہلکاروں کے شانہ بشانہ خاتون اہلکاروں نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی، فضائی پولیس، سکیورٹی  قانونی امور اور انتظامی معاملات میں خواتین بھی بھرپور کردارادا کر رہی ہیں۔‘ 
الدحمان نے کہا کہ ’سوڈان سے انخلا کرکے جدہ آنے والوں کے استقبال اور انہیں مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کا تجربہ بے حد شاندار رہا۔  مصیبت کے ماروں کے ساتھ تعاون کرنا ہمارے مذہب کا بھی حکم ہے اور ہمارے وطن عزیز کی بڑی پرانی روایت بھی ہے۔‘ 
الدحمان نے بتایا کہ ’وہ اردو زبان کی ماہر ہیں۔ زبانیں سیکھنا ان کا دلچسپ مشغلہ ہے۔ اردو سے انہیں پیار ہے اسی پیار نے انہیں اردو سیکھنے اور سمجھنے کی طرف راغب کیا۔’ 
الدحمان نے بتایا کہ انہوں نے اردو سیکھنے کے لیے متعدد کورس کیے ہیں وہ اردو بولنا اور لکھنا بھی جانتی ہیں۔ اسی لیے جب سوڈان سے اردو کمیونٹی کے افراد جدہ پہنچے تو میں نے اردو زبان میں ان کا خیر مقدم کیا اور ان سے ان کی ضروریات دریافت کرکے سہولیات فراہم کیں۔‘ 

شیئر: