Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حادثے میں شدید زخمی موٹر سائیکل سوار کو بروقت امداد دے کر بچالیا گیا 

 نوجوان سر میں شدید چوٹ لگنے اور خون بہہ جانے پر بے ہوش ہوگیا تھا( فائل فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت صحت نے حادثے میں شدید زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو بروقت طبی امداد دے کر بچالیا۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’ٹریفک حادثے میں نوجوان کے سر میں شدید چوٹ لگی اور خون بہہ جانے پر بے ہوش ہوگیا تھا‘۔
زخمی نوجوان کو طائف کے کنگ عبدالعزیز سپیشلسٹ ہسپتال لے جایا گیا۔ طبی عملے نے فوری آپریشن کرکے زندگی بچا لی ۔
ہسپتال کے طبی عملے نے معائنے کے بعد  فوری آپریشن کا فیصلہ کیا دماغ اور اعصاب کے ماہر سرجنوں نے آپریشن کیا۔

شیئر: