Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ کے فورم میں سعودی گرین انیشیٹو کے تحت کامیابیوں کی تعریف

سعودی گرین انیشیٹو کے تحت منصوبوں اور کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے 8 سے 12 مئی تک نیویارک میں جنگلات کے بارے میں اقوام متحدہ کے فورم کے 18 ویں اجلاس میں شرکت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کی نمائندگی نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن ڈیولپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفکیشن نے کی۔
نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن ڈیولپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفکیشن نے سعودی گرین انیشیٹو کے فریم ورک کے اندر جنگلات کی ترقی، تحفظ اور پائیداری سے متعلق مختلف اینیشیٹیو، منصوبوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔
انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر نے جی 20 گلوبل لینڈ انیشیٹو کے علاوہ جنگل کے ماحولیاتی نظام کی بحالی کے مواقع کو اجاگر کیا۔
فورم نے قومی حکمت عملی کے پروگراموں اور منصوبوں کے نفاذ کے علاوہ 60 ملین درخت لگانے اور تین لاکھ ہیکٹر زمینوں اور وادیوں کی بحالی کے لیے مرکز کی طرف سے اپنائے گئے انیشیٹو کی تعریف کی۔
فورم نے یہ بھی اعلان کیا کہ مملکت فریقین کی کانفرنس کے 16 ویں اجلاس کی میزبانی کرے گی۔
فورم نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے سفیروں، ممالک اور تنظیموں کے نمائندوں سمیت بڑی تعداد میں وفود کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔
یو این ایف ایف  کا اجلاس ہر سال نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوتا ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر میں جنگلات کی حفاظت، ترقی اور پائیداری کے لیے سماجی ترقی کو فروغ دینے، معاش کو بہتر بنانے اور غربت کے خاتمے میں تعاون کرنا ہوتا ہے۔

شیئر: