Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی ترقیاتی بینک کے رکن ممالک کیساتھ 5.4 بلین ریال کے 77 معاہدوں پر دستخط

افغانستان میں پائیدار ترقی سے متعلق 8.09 بلین ڈالر کے سات معاہدے ہوئے ہیں( فوٹو: عرب نیوز)
اسلامی ترقیاتی بینک(آئی ڈی پی) نے عالمی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے جدہ میں اپنے سالانہ اجلاس کے اختتام پر 24 رکن ممالک کے ساتھ 5.4 بلین ریال مالیت کے 77 مالیاتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک کے چیئرمین محمد الجاسر نے کہا کہ ’معاہدوں میں صحت، زراعت، فوڈ سکیورٹی، نقل و حمل، توانائی، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، تعلیم اور انسانی امداد سمیت مختلف شعبوں کو فروغ دینا ہے‘۔
عرب نیوز کے مطابق گروپ نے پائیدار ترقی کے میدان میں 588 ملین ڈالر سے زیادہ کے چھ منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔
معاہدے رکن ممالک میں جامع ترقی کو فروغ دینے اور پائیدار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر مرکوز ہیں۔
الجاسر نے کہا کہ ’ ہمیں جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے اسلامی مالیات کے اخلاقی اصولوں کے ساتھ ساتھ تکنیکی رکاوٹوں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے‘۔
گروپ نے افغانستان میں پائیدار ترقی سے متعلق منصوبوں کے لیے 8.09 بلین ڈالر کے سات معاہدوں پر دستخط کیے جن میں سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی گرانٹ بھی شامل ہے۔
اسلامی ترقیاتی بینک کے سربراہ نے کہا کہ ’ ہمیں اس رکاوٹ کو قبول کرنا چاہیے اور اپنے رکن ممالک کے لیے موثر حل پیدا کرنے کے لیے اسے کاروباری عمل کے ساتھ ضم کرنا چاہیے۔ اسلامی معاشیات کے پائیدار اور اخلاقی اصولوں کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی افادیت کو یکجا کرنے کے نتیجے میں پروڈکٹ کے حل کو چیمپیئن بنایا جا سکتا ہے جو مختلف عالمی اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کر سکتے ہیں‘۔
اسلامی ترقیاتی بینک نے  لائف اینڈ لائیولی ہڈز فنڈ کا دوسرا مرحلہ بھی شروع کیا ہے کیونکہ بینک نرم قرضوں میں 325 ملین ڈالر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

شیئر: