Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحتی شعبے میں دو لاکھ سے زیادہ سعودی، 41 فیصد خواتین

2021 کے دوران سیاحت سے 213.3 ارب ریال آمدنی ہوئی( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی محکمہ شماریات نے  کہا ہے کہ ’سیاحت کے مختلف اداروں میں دو لاکھ چھ ہزار سعودی کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے 41 فیصد خواتین ہیں۔‘ 
سبق ویب سائٹ نے محکمہ شماریات کے حوالے سے بتایا کہ ’محکمہ سیاحت میں کام کرنے والوں میں 58.1 فیصد مرد ہیں۔ ان کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 800 بنتی ہے جبکہ سعودی خواتین کی شرح 41.9 فیصد ہے ان کی تعداد 81 ہزار ہے۔‘ 
علاوہ ازیں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اور دیگر سرکاری اداروں نے کہا ہے کہ ’2021 کے دوران سیاحت سے 213.3 ارب ریال آمدنی ہوئی اس میں 70.8 فیصد اضافہ ہو۔ ہے۔‘ 
الاقتصادیہ کے مطابق سیاحوں نے رہائش پر 70.9 ارب ریال، کھانے پینے پر63.8 ارب ریال اور فضائی سفرپر 24.4 ارب ریال خرچ کیے۔
سعودی عرب میں سیاحت کا شعبہ وژن 2030 کی بنیاد پر غیرمعمولی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
سیاحت کی منفرد سرگرمیوں میں کام کرنے والوں کی تعداد 2021 کے آخر میں سات لاکھ 67 ہزار 800 ریکارڈ کی گئی جبکہ 2020 کے آخر میں ان کی تعداد چھ لاکھ 79 ہزار 513 تھی اس میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ 
ایک سال کے دوران سیاحت کی منفرد سرگرمیوں میں کام کرنے والے سعودیوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ  چھ ہزار ایک سو ریکارڈ کی گئی۔ یہ کل کارکنوں  کا 26.8 فیصد ہے۔ 

شیئر: