Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور جرمنی کا ثقافتی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال

ثقافتی شعبوں میں شراکت بڑھانے کے طریقوں کا کا جائزہ بھی لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے پیر کو برلن میں جرمن رکن پارلیمنٹ و وزیر مملکت برائے ثقافت سے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر ثقافت نے برلن میں جرمن ہم منصب کے ساتھ ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں ثقافتی امور کی ماہر شخصیات پر مشتمل وفود کے تبادلے، ثقافتی پروگراموں کے انعقاد اور عجائب گھروں کے شعبے میں تجربات کے تبادلے  جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ثقافتی شعبوں میں شراکت بڑھانے کے طریقوں کا کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اس موقع پر سعودی عرب کی طرف سے جرمنی میں متعین سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد، معاون وزیر ثقافت  راکان الطوق، سیکریٹری ثقافت انجینیئر فہد الکنعان اور مشیر ثقافت منی خرندار موجود تھے۔
جرمنی کی جانب سے وفاقی کمشنر برائے امور و ثقافت و ابلاغ اور جرمن وزارت خارجہ میں شعبہ ثقافت و ابلاغ کے نمائندے شامل رہے۔ 

شیئر: