Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیردفاع کی صومالی ہم منصب سے ملاقات 

باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے جمعرات کو جدہ میں صومالیہ کے وزیر دفاع عبدالقادر محمد نور نے ملاقات کی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق فریقین نے دونوں برادر ملکوں کے تعلقات اور دفاعی و عسکری شعبوں میں یکجہتی اور تعاون کے استحکام کی تدابیر کا جائزہ لیا۔ 
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔ 
اس موقع پر سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی، معاون وزیر خارجہ انجینیئر طلال العتیبی ، معاون وزیر دفاع ڈاکٹر خالد البیاری شریک ہوئے۔  
صومالیہ کی جانب سے ڈپٹی چیف آف سٹاف بریگیڈیئر عباس امین علی، ، مشیر وزیراعظم کمال الدین طاہر حسن، مشیر وزیر دفاع ڈاکٹر عبداللہ عبدالرحمن محمود، مشیر وزیر دفاع مصطفی آدم اور سعودی عرب میں صومالیہ کے آرمی اتاشی بریگیڈیئر ولی  ابراہیم آدم موجود تھے۔ 

شیئر: