Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سونے کے نرخ کم ہونے لگے، زیورات کی طلب بڑھے گی 

24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت ڈھائی درہم کم ہوئی ہے ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں رواں ہفتے کے آخر میں ایک گرام سونے کی قیمت میں 1.75 سے 2.50 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے کے آخر کے مقابلے میں اس ہفتے کے آخر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت ڈھائی درہم کم ہوکر 237.25 درہم تک پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 2 درہم کم ہوکر 220 درہم تک آگئی۔ 
21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت پونے دو درہم کم ہوکر 213 درہم ہوئی ہے جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا  سوا دو درہم کمی کے ساتھ 182.5 درہم ہوگیا۔ 
زیورات کے ایک شو روم کے مینجر نے بتایا کہ ’گزشتہ دنوں گولڈ مارکیٹ میں سونے کے زیورات کی طلب میں بہتری آئی ہے‘۔
’قیمتیں کم ہونے پر لوگوں نے خریداری شروع کی ہے۔ زیورات کی طلب آئندہ ایام میں بڑھنے کی توقع ہے‘۔ 

شیئر: