Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اس سال 177 پرمٹ ہولڈر کمپنیاں داخلی عازمین کو حج کرائیں گی

شہری اور غیرملکی  ویب سائٹ یا نسک ایپ کے ذریعے اندراج کراسکتے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب میں داخلی معلمین کی رابطہ کونسل کے سربراہ ڈاکٹرسعد الجہنی نے  کہا ہے کہ ’اس سال پرمٹ ہولڈر 177 کمپنیاں اندرون مملکت سے سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو حج کرائیں گی‘۔
’مملکت کے تمام شہروں سے حج کا اندراج کرانے والے داخلی عازمین کو حج کی سہولت مہیا کی جائے گی‘۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق مقررہ حج شرائط پوری کرنے والے سعودی شہری اور مقیم غیرملکی وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ یا نسک ایپ کے ذریعے  اندراج کراسکتے ہیں۔ 
ڈاکٹرسعد الجہنی نے کہا کہ’ چھ ماہ سے اندرون مملکت عازمین حج کے اندراج  کا سلسلہ جاری ہے۔ باقاعدہ حج کا طریقہ یہی ہے کہ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی نسک ایپ یا وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے اندراج کرائیں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’غیر قانونی طریقے سے مقامات حج جانے والے انتظامات متاثر کریں گے‘۔ 
داخلی معلمین کی رابطہ کونسل کے سربراہ نے فرضی معلمین سے متعلق سوال پر کہا کہ’ فرضی معلمین کے پاس دھوکہ دہی کے اپنے طریقے ہیں۔ وہ سادہ لوح مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو جھانسہ دے کر ان سے پیسے لے کر روپوش ہوجاتے ہیں۔ 

شیئر: