Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ توڑنے والی انڈین فلمیں

انڈین باکس آفس پر پہلی مرتبہ ایک کروڑ کی کمائی کرنے والی فلم قسمت تھی۔ فوٹو: بالی وڈ لائف
ویسے تو کسی بھی بالی وڈ فلم کا ٹیزر جاری ہوتے ہی شائقین کی پسند یا نا پسند سے ہی فلم کی کامیابی کا اندازہ ہو جاتا ہے لیکن اصل میں باکس آفس پر ہونے والی کمائی ہی اس بات کا تعین کرتی ہے۔
فلم کی کاسٹ یا کہانی چاہے کچھ بھی ہو لیکن باکس آفس پر ہونے والی کمائی کی سب سے زیادہ اہمیت ہے۔
شوبز کی دنیا پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ بالی وڈ لائف کے مطابق آج کل باکس آفس پر فلمیں دس کروڑ سے ایک ہزار کروڑ کے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں لیکن ماضی میں ایک کروڑ کا کاروبار کرنا بھی کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا تھا۔
عامر خان کی فلم دنگل اور شاہ رخ خان کی پٹھان نے باکس آفس پر ایک ہزار کروڑ انڈین روپے کا کاروبار کر کہ تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔۔
بالی وڈ کے خانز کی ان فلموں نے اتنا بڑا منافع کما کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے جبکہ اس سے قبل ایک سو کروڑ یا دس کروڑ کی کمائی بھی بڑی کامیابی سمجھی جاتی تھی۔
لیکن وہ کونسی فلمیں ہیں جنہوں نے سب سے پہلے ایک کروڑ کا سنگ میل طے کیا تھا اور اب ایک ہزار کروڑ کی کمائی کر کہ نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔
بالی وڈ انڈسٹری کی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ سنہ 1943 میں ریلیز ہونے والی فلم قسمت سب سے پہلی فلم تھی جس نے ایک کروڑ کی کمائی کی بلکہ سب سے پہلی بلاک بسٹر بھی کہلائی گئی۔
سال 1960 میں ریلیز ہونے والی مشہور زمانہ فلم مغل اعظم 5 کروڑ کی کمائی کرنے والی پہلی فلم تھی۔ اس فلم میں دلیپ کمار اور مدھوبالا نے جو کردار ادا کیا وہ آج بھی زندہ ہے بلکہ اس کا مشہور گانا ’جب پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ صدا بہار گانوں میں شمار ہوتا ہے۔
اس کے بعد جس فلم نے پہلی مرتبہ 10 کروڑ کا کاروبار کیا وہ تھی امیتابھ بچن اور ہیما مالنی کی 1975 میں ریلیز ہونے والی فلم شعلے جس کے ڈائیلاگ آج بھی دہرائے جاتے ہیں۔

عامر خان کی تینوں بلاک بسٹر فلموں نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ فوٹو: بالی وڈ لائف

سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ کی 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ نے 50 کروڑ کا کاروبار کر کہ نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
سال 2008 میں ریلیز ہونے والی مسٹر پرفیکٹ کی فلم گجنی پہلی فلم تھی جس نے باکس آفس پر 100 کروڑ کی کمائی کی جبکہ پہلی مرتبہ 200 کروڑ کا کاروبار کرنے والی فلم بھی عامر خان کی تھری ایڈیٹس تھی۔
جبکہ جس فلم نے پہلی مرتبہ 300 کروڑ کا کاروبار کیا وہ بھی عامر خان کی ہی فلم تھی۔ فلم ’پی کے‘ ایک مزاحیہ فلم تھی جس میں عامر خان اور انوشکا شرما ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
ایک ہزار کروڑ کے کلب میں داخل ہونے والی پہلی فلم عامر خان کی دنگل تھی اور دنیا بھر سے 2000 کروڑ کا کاروبار کر کہ تاریخی کامیابی حاصل کی۔
حالیہ دنوں میں جو فلم باکس آفس پر راج کرتی رہی ہے وہ ہے بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ہے جس نے دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ انڈین روپے کا کاروبار کیا۔

شیئر: