Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشز سیریز: آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز بنا کر آؤٹ

 انگلینڈ کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے جو رُوٹ نے 118، جونی بریسٹو نے 78 اور زیک کرالی نے 61 رنز سکور کیے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
برمنگھم میں جاری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز کے جواب میں آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے 141، الیکس کیری نے 66 اور ٹریوس ہیڈ نے 50 رنز سکور کیے۔
 انگلینڈ کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے سٹورٹ براڈ نے تین، اولی روبنسن نے تین جبکہ معین علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ نے دوسری اننگز میں سات رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 393 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی۔
 انگلینڈ کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے جو رُوٹ نے 118، جونی بریسٹو نے 78 اور زیک کرالی نے 61 رنز سکور کیے تھے۔
کینگروز کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے نیتھن لائن نے چار، جوش ہیزل وُڈ نے دو اور کیمرون گرین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔
انگلینڈ کی جانب سے ایشز میں بھی ’بیزبال‘ حکمت عملی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
 اس حکمت عملی کے تحت انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے میچ کے پہلے روز ہی اننگز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔
 بین سٹوکس کی جانب سے اننگز جلدی ڈیکلیئر کرنے پر سابق انگلش کرکٹرز کیون پیٹرسن اور ناصر حسن نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

انگلینڈ نے دوسری اننگز میں سات رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

کیون پیٹرسن نے سکائی سپورٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ڈیکلیئریشن کی بات کر رہے تھے، ہم ڈیکلیئریشن کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن دو تین سال قبل ہم اس ڈیکلیئریشن کے بارے میں سوچ تک نہیں سکتے تھے۔‘
 وہ مزید کہتے ہیں کہ ’لیکن اس ٹیم سے ہمیں کوئی حیرانی ہوئی ہے؟ میرا نہیں خیال ہم حیران ہیں لیکن میں تھوڑا بہت حیران ہوں کیونکہ وکٹ (پِچ) بہت فلیٹ تھی۔ ہم نے آسٹریلیا کو بیٹنگ کرتے دیکھا اور گیند بالکل بیٹ کے درمیان لگ رہی تھی۔ مجھے ڈیکلیئریشن ٹھیک نہیں لگی۔
 اس پر ناصر حسین نے کہا کہ ’مجھے ڈیکلیئریشن پسند آئی ہے کیونکہ میں ڈیوڈ وارنر اور سٹورٹ براڈ کے درمیان مقابلہ دیکھنا چاہتا تھا۔ میں نے اس لمحے کو سمجھا، ڈرامے کو سمجھا اور سٹوکس کو سمجھا۔ سٹوکس یہ کرنے ہی والے تھے۔‘

شیئر: