Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم میں فضائی ٹیکسی کا تجربہ کامیاب

’فضائی ٹیکسی کا تجربہ ایک ہفتہ رہا جس میں سلامتی کے تمام تقاضوں کو پورا کیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
نیوم کمپنی نے فضائی ٹیکسی کے تجربات کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیوم نے متعلقہ عالمی ادارے سے فضائی ٹیکسی کا لائسنس حاصل کرلیا ہے۔
نیوم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’نیوم اور سعودی محکمہ شہری ہوا بازی کے تعاون سے فضائی ٹیکسی کا تجربہ ایک ہفتے تک جاری رہا۔‘
بیان کے مطابق ’تجربے میں فولو کاپٹر کمپنی کا تعاون حاصل رہا جس نے سلامتی کے متعلق تمام أمور کا گہرائی سے جائزہ لیا ہے۔‘
’تجربے میں اس بات کا بھی خیال رکھا گیا کہ فضائی ٹیکسی سعودی عرب کے موسمیات اور جغرافیائی تقسیم کے ہم آہنگ ہو۔‘

شیئر: