Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں عازمین کےلیے امراض قلب کے علاج کی سہولت

124 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن، جنرل سرجری اور اوپن ہارٹ سرجریز کی جا چکی ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ ریجن کے ہسپتالوں نے حج سیزن کے آغاز سے اب تک عازمین کو امراض قلب کے علاج میں متعدد سہولتیں فراہم کی ہیں۔
سعودی ہسپتالوں میں 124 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن، جنرل سرجری اور اوپن ہارٹ سرجریز کی جا چکی ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت نے متعدد صحت ادارے عازمین حج کو صحت سہولتیں فراہم کرنے کے لیے  مختص کیے ہیں۔ 
کنگ عبدالعزیز کڈنی سینٹر دس بیڈ مختص کیے ہوئے ہے، روزانہ کی بنیاد پر گردے کی صفائی کے چالیس ڈائیلسس ہوتے ہیں۔

علاج کی سہولت حاصل کرنے والےعازمین کا تعلق مختلف ممالک سے تھا (فوٹو: ایس پی اے)

ایک ماہ کے دوران مختلف ممالک کے 64 حاجیوں کے کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی سہولت دی گئی۔ 56 جنرل آپریشن کیے گئے۔ چار اوپن ہارٹ سرجریاں ہوئیں جبکہ 122 عازمین ج کو ڈائیلسس کی سہولت دی گئی۔ 
بیان میں کہا گیا کہ علاج کی سہولت حاصل کرنے والےعازمین کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔  
یاد رہے کہ ذی الحجہ کے آغاز سے اب تک مدینہ منورہ میں 7 لاکھ 96 ہزار سے زیادہ عازمین  فضائی راستے اور بری سرحدی چیک پوسٹوں سے آچکے ہیں۔ 

شیئر: