Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خواب پورا ہوگیا‘ ایک ٹانگ سے محروم پاکستانی عازمِ حج کی کہانی

پہلی مرتبہ جب خانہ  کعبہ کو دیکھنے کی خوشی بیان سے باہر ہے ( فوٹو: العربیہ)
بس حادثے میں ایک ٹانگ سے محروم ہو جانے والے 43 سالہ پاکستانی محمد شفیق اس سال حج کے لیے مکہ مکرمہ پہنچنے والوں میں شامل ہیں۔
دنیا بھر سے آنے والے عازمین معذور پاکستانی عازم حج کو دیکھ  کر حیرت اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شفیق نے بتایا کہ ’30 سال قبل بس حادثے ایک ٹانگ سے محروم ہونا پڑا۔ پیر سے محرومی کے باجوود امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور حج کا خواب دیکھتا رہا۔‘ 
محمد شفیق نے بتایا کہ’ اپنا خواب پورا کرنے کے لیے پیسے جمع کیے اور اس سال اسلام کا پانچواں رکن ادا کرنے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔ جس پر خوشی کی انتہا نہیں۔‘
پاکستانی عازم حج کا کہنا ہے کہ ’پیر سے محرومی نے فریضہ حج کی ادائیگی کے حوالے سے زیادہ پرجوش اور زیادہ پرامید بنا دیا ہے۔‘ 
محمد شفیق کا کہنا تھا کہ ’اب بے چینی سے 8 ذی الحجہ کا انتظار ہے تاکہ منی پہنچ کر مناسک حج کی شروعات کر سکوں۔‘ 
انہوں نے بتایا کہ ’جمرات کی رمی وہ خود ہی کریں گے اور جمرات کے پل تک جائیں گے۔‘ 
محمد شفیق نے مزید کہا کہ ’پہلی مرتبہ جب خانہ  کعبہ کو اپنے سامنے دیکھا تو جو خوشی ہوئی وہ بیان سے باہر ہے۔ برسہا برس سے جو خواب دیکھ رہا تھا وہ پورا ہو گیا۔‘ 

شیئر: