Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ’کِک باکسر‘  نے امریکی حریف کو چند سیکنڈز میں گرا دیا

عبداللہ القحطانی نے میچ کے بعد والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’میں جیت گیا ہوں۔‘ فوٹو انسٹاگرام
سعودی عرب کے ' کِک باکسر' پروفیشنل فائٹر عبداللہ القحطانی نے جمعے کی رات امریکہ کی ریاست اٹلانٹا کے اوور ٹائم ایلیٹ ایرینا میں اپنے پروفیشنل فائٹرز لیگ (پی ایف ایل) ڈیبیو میں فتح حاصل کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق فیدر ویٹ ڈویژن میں  فائٹ کرتے  ہوئے، دی ریپر نے  2023 کے ریگولر سیزن صرف 95 سیکنڈ میں فیس کرینک (چہرے کا لاک) کے ذریعے اپنے حریف امریکی لامر براؤن کو شکست دینے میں ذرا سا وقت بھی ضائع نہیں کیا۔

کک باکسر نے کہا کہ ’مزید تربیت حاصل کر کے پروفیشنل فائٹرز لیگ چیمپئن بنوں گا۔‘ فوٹو انسٹاگرام

سعودی کک باکسر 24 سالہ عبداللہ القحطانی نے فائٹ کی پہلی گھنٹی سے حریف پر غلبہ قائم رکھا اور مختصر وقت میں حیرت انگیز داؤ سے کامیابی حاصل کر لی۔
القحطانی نے فائٹ جیتنے کے بعد زوردار نعرہ لگاتے ہوئے پروفیشنل فائٹرز لیگ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’یہ ایک زبردست مقابلہ تھا اور آج میں بہت زیادہ خوش ہوں۔‘

فیدر ویٹ ڈویژن میں 95 سیکنڈ میں فیس کرینک کے ذریعے میچ جیت لیا۔ فوٹو انسٹاگرام

 اس کے علاوہ سعودی فائٹر نے اپنی ٹیم کے ایچ کے، شیخ خالد بن حمد الخلیفہ اور اپنی والدہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’میں جیت گیا ہوں۔‘
آخر میں عبداللہ القحطانی نے بھرپور انداز میں کہا کہ ’میں ابھی مزید تربیت حاصل کروں گا اور آگے چل کر پروفیشنل فائٹرز لیگ کا چیمپئن بنوں گا۔‘

شیئر: