Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین ماہ میں 50 ہزار سے زیادہ سعودی اور غیر ملکی ملازمتوں سے مستعفی

مستعفی ہونے والی خواتین ملازمین کی تعداد 22535 رہی ہے( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب کے مختلف اداروں سے رواں برس 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 50826 ملازمین اپنی ملازمتوں سے مستعفی ہوئے ہیں۔
اسی عرصے کے دوران سوشل سیکیورٹی سے 36 فیصد ملازمین نے اپنی رکنیت خارج کرائی جن کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 33 تھی۔ 
الاقتصادیہ اخبار کے مطابق مستعفی ہونے والے ملازمین میں زیادہ تعداد مردوں کی رہی جن کی مجموعی تعداد 28293 تھی۔ ان کا تناسب 55.6 فیصد رہا۔مستعفی ہونے والی خواتین ملازمین کی تعداد 22535 تھی جو مردوں سے کم تھی۔ 
مستعفی ہونے والے سعودی ملازمین کی تعداد 50042 تھی جن میں 27792 مرد اور 22250 خواتین تھی۔ اسی عرصے میں 784 غیرملکی ملازمین نے اپنی ملازمتوں سے استعفی دیا جس کا تناسب گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.5 فیصد رہا۔ 
سوشل انشورنس کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ مئی میں کمپنی نے 6.6 ملین ڈیجیٹل معاملات نمٹائے۔ 
’ مئی 2023 میں انشورنس فوائد کے اخراجات 10.5 بلین ریال سے زیادہ رہے۔ بے روزگاری انشورنس اسکیم کے اخراجات ’ساند‘ کے کی جانے والی ادائیگی 76.4 ملین ریال رہی علاوہ ازیں پیشہ ورانہ انشورنس کلیم کی مد میں 14.6 ملین ریال ادا کیے گئے۔ 
سوشل سیکیورٹی انشورنس کے ڈیجیٹل پورٹل میں 137 ہزار افراد کی رجسٹریشن کی گئی۔
مئی میں 29 ہزار صارفین نے ادارے کے پورٹل پروزٹ کیا جبکہ ’خدمت انسان ‘ پورٹل ’امین‘ سے 37 ہزار افراد مستفیذ ہوئے ۔ واٹس اپ کے ذریعے 17 ہزار افراد کو سروس فراہم کی گئی۔

شیئر: