Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں دہشت گردی میں ملوث پانچ افراد کو سزائے موت

ایوان شاہی نے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا تھا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کے مقامی حکام نے فساد فی الارض (حرابہ) جرم میں ملوث ایک مصری شہری اور چار سعودیوں کو موت کی سزا دی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ مصری شہری طلحہ ھشام محمد عبدہ، سعودی شہری احمد بن محمد بن احمد عسیری، نصار بن عبداللہ وبن محمد الموسی، حمد بن عبدللہ بن محمد الموسی  اور عبداللہ بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز التویجری نے ایسے کام کیے تھے جو حد حرابہ (فساد فی الارض) کے دائرے میں آتے ہیں۔
مصری شہری نے ہلاک ہونے والے ایک شخص کے ساتھ مل کر اور دیگر ملزمان نے الاحسا کمشنری میں عبادت گھر پر حملہ کیا تھا جس سے پانچ افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
 سکیورٹی فورس کے اہلکاروں اور عبادت گھر پر فائرنگ اور خودکش دھماکے کی بھی کوشش کی تھی۔ طلحہ ھشام محمد عبدہ ایک دہشت گرد تنظیم سے بھی منسلک تھا۔ 
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تین سعودی شہری بھی دہشت گرد تنظیم میں شامل تھے، انہوں نے منصوبہ بندی اور دہشتگردانہ حملے میں حصہ لیا تھا۔
چوتھے سعودی شہری نے دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیارکی تھی اور دہشت گردانہ کارروائی کو راز میں رکھنے کی کوشش کی تھی۔
وہ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو دہشت گردانہ حملے سے مطلع کرسکتا تھا مگر ایسا نہیں کیا۔ اس نے ہلاک ہونے والے ایک شخص کو دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ 
بیان میں کہا گیا کہ تمام ملزمان کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ الزامات ثابت ہونے پر ملزمان کو سزا سنائی گئی۔
اپیل کورٹ نےفیصلے کی توثیق کردی تھی۔ ایوان شاہی نے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا تھا۔

شیئر: