Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی گلوبل نے ساڑھے سات لاکھ سولر پینلز نصب کردیے

پہلے مرحلے میں پانچ سولر سٹیشنز بھی تعمیر کیے گئے ہیں ( فوٹو :عرب نیوز)
ریڈ سی گلوبل کے سات لاکھ 50 ہزار سولر پینلز کی تنصیب کے اعلان نے پائیداری مہم کو بہت زیادہ فروغ دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق گیگا پروجیکٹ نے اپنے افتتاح کے پہلے مرحلے میں پانچ سولر سٹیشنز بھی تعمیر کیے ہیں جس میں 16 ہوٹل، ریٹیل، اور تفریحی مقامات آن لائن ہوں گے جو مکمل طور پر قابل تجدید توانائی سے چلیں گے۔
ریڈ سی گلوبل ایک ہزار 200 میگا واٹ فی گھنٹہ کی صلاحیت کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی بیٹری سٹوریج کی سہولت بھی نافذ کر رہا ہے جو کمپنی کو 100 فیصد گرڈ کی آزادی حاصل کرنے کے قابل بنائے گی۔
سیاحتی مقام 2030 تک 50 ریزورٹس کو چلانے کے لیے تیار ہے جس میں آٹھ ہزار ہوٹلوں کے کمرے اور ایک ہزار سے زیادہ رہائشی عمارتیں جو 22 جزائر اور چھ اندرونی علاقوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔
ریڈ سی گلوبل نے  2060 تک صفر کاربن اخراج  تک پہنچنے کے سعودی عرب کے ہدف کے مطابق پائیداری کو اپنے کلیدی اصول کے طور پر رکھا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریڈ سی گلوبل کے سی ای او جان پگانو نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا کہ دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی منزل قابل تجدید توانائی سے مکمل طور پر تقویت یافتہ ہو۔

ہوٹل اور تفریحی مقامات مکمل طور پر قابل تجدید توانائی سے چلیں گے( فوٹو: عرب نیوز)

پگانو نے مزید کہا کہ ’ ریڈ سی پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر پانچ سولر سٹیشنوں پر الیکٹرو لومینسنٹ پینلز کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے اور قومی گرڈ سے منصوبے کی مکمل آزادی اسے نہ صرف سب سے بڑا بلکہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا مرحلہ بھی بنا دیتی ہے‘۔
ریڈ سی کے سیاحتی منصوبے پر وزیٹرز کو لے جانے والی تمام گاڑیاں مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلنے والی ہوں گی جو ریڈ سی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کی آمد سے شروع ہوں گی اور سائٹس کے اندر اور قریبی جزائر کے درمیان اپنی نقل و حرکت جاری رکھیں گی۔
ایس پی اے کے مطابق ریڈ سی گلوبل نے انسانی وسائل کے ترقیاتی فنڈ کے تعاون سے 500 افراد کو پیشہ ورانہ تربیت کے وظائف فراہم کیے ہیں جن میں سے 50 افراد نے قابل تجدید ذرائع کی تربیت حاصل کی ہے۔

شیئر: