Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میرے بچوں کو بچاو‘ القریات میں دو کمسن بھائی اپنے والد کے سامنے ڈوب کر ہلاک 

دونوں ریلوے لائن کے قریب جمع سیلابی پانی میں کھیل رہے تھے (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے شمال میں واقع کمشنری القریات میں  دوکمسن بھائی وسیم اور ھانی اپنے والد کے سامنے سیلابی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ڈوبنے والے بچوں کے والد برکہ سلامہ الھملان الشراری نے بتایا کہ’ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ سیر کے لیے آئےتھے‘۔
’دونوں بیٹے القریات ریلوے لائن کے قریب ایک گڑھے میں جمع سیلابی پانی میں کھیل رہے تھے۔ اچانک ھانی اور وسیم کے چیخنے چلانے کی آوازیں آئیں‘۔
’ لوگوں کو مدد کےلیے پکارتے ہوئے کہا میرے بچوں کو ڈوبنے سے بچاو‘۔
فوری طور پر وہاں موجود نوجوانوں نے مدد کی۔ ایک شہری طلال عبداللہ نے بتایا کہ’ بچوں کو بچانے کی بہت کوشش کی۔ پانی گہرا اور گدلا تھا جس کے باعث تیرنے اور غوطہ لگانے میں مشکل پیش آئی‘۔
بتایا گیا کہ ’بچے پانی سے بھرے ایک چھوٹے گڑھے میں کھیل رہے تھے، اس کے برابر میں ایک گہرا گڑھا تھا جس میں پیر پھسل جانے پر بچے گر گئے‘۔ 
دونوں بچوں کی نعشیں نوجوانوں کی مدد سے نکال لی گئی ہیں۔ ایک بچے کی عمر گیارہ اور دوسرے کی پندرہ برس بتائی گئی ہے۔
سعودی محکمہ شہری دفاع خراب موسمی صورتحال کے باعث شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی پھر اپیل کی ہے۔

شیئر: