Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران کے باغات سے انگور سعودی مارکیٹ میں آگئے

وادی نجران کے دونوں اطراف باغات پھیلے ہوئے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں نجران ریجن کے کاشتکاروں نے انواع و اقسام کے انگور سعودی مارکیٹ کو فراہم کرنا شروع کردیے۔
نجران میں انگوروں کے باغات بڑی تعداد میں ہیں۔ انگور کی کاشت مقامی شہریوں کو آباؤاجداد سے ورثے میں ملی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انگور کے باغات وادی نجران کے دونوں اطراف بڑی تعداد میں پھیلے ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں بدر الجنوب اور حبونا کمشنریوں میں بھی انگور کے باغات ہیں۔ 


انگورکی کاشت میں قدرتی کھاد استعمال کی جاتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

نجران کے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ’ انگور کی کاشت محنت طلب اور صبر آزما کام ہے۔ انگور کی بیل کا قلم لگانے سے لے کر پھل اتارنے تک اس کی کاشت متعدد مراحل سے گزرتی ہے‘۔ 
کاشتکاروں نے کہا کہ ’انگور کی کاشت بیجوں کے بجائے اس کے درخت کی ٹہنی کی قلم سے کی جاتی ہے‘۔ 
’انگورکی کاشت میں قدرتی کھاد استعمال کی جاتی ہے۔ جس کے بعد آبپاشی ہوتی ہے۔ اس کا درخت تیزی سے پھیلتا اور بڑھتا ہے۔ اس کی بیلیں خشک ستونوں پر پھیلا دی جاتی ہیں‘۔ 
کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ ’انگور کا درخت 15 میٹر سے زیادہ لمبا ہوتا ہے۔ جدید طریقے متعارف ہونے کے باوجود مقامی شہری انگور کی بیلیں پھیلانے کے لیے روایتی طریقےاستعمال کررہے ہیں‘۔ 

شیئر: