Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائیویٹ ملازمین کے لیے ’مھارات‘ ٹریننگ پروگرام کیا ہے؟

ٹریننگ پروگرام 2 قسم کے ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) نے پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں و اداروں کے ملازمین کی پیشہ ورانہ  صلاحیت بڑھانے کے لیے ’مھارات‘ کے نام سے نیا ٹریننگ پروگرام شروع کیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق فروغ افرادی قوت فنڈ کا کہنا ہے کہ ’اس پروگرام کا مقصد پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین ترقی کے لیے اپنی استعداد بڑھانا چاہتے ہیں۔‘
’ہدف‘ نے لیبر مارکیٹ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ تربیتی پروگرام ’مھارات‘ شروع کیا ہے۔

پرائیویٹ سیکٹر کے نئے اور پرانے ملازمین فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

فروغ افرادی قوت فنڈ کا کہنا ہے کہ ’اس کا مقصد ملازمین کی پیشہ ورانہ لیاقت اور استعداد کو بہتر کرنا ہے۔ اس کے لیے ممتاز جامعات اور ٹریننگ اداروں کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔‘
فروغ افرادی قوت فنڈ کا کہنا ہے کہ ’ٹریننگ پروگرام دو قسم کے ہیں۔ ایک تو عام قسم کی مہارتوں کو فروغ دیا جائے گا۔ اس ٹریننگ پروگرام کا دورانیہ 10 دن ہوگا۔‘
’ہدف‘ کا کہنا ہے کہ ’دوسرے ٹریننگ پروگرام میں سپیشل پیشہ ورانہ مہارتوں میں دسترس پیدا کرائی جائے گی۔ اس کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا۔‘
فروغ افرادی قوت فنڈ کا کہنا ہے کہ ’پرائیویٹ سیکٹر کے نئے اور پرانے ملازمین اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: