Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارا خان جنہیں سٹار کڈ ہونے کی وجہ سے ’ڈپریشن کا سامنا‘ رہا

ارا خان ذہنی مسائل کا شکار افراد کی مدد کے لیے فاؤنڈیشن چلا رہی ہیں۔ فوٹو: ہندوستان ٹائمز
بالی وڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ارا خان بہت عرصے سے ڈپریشن کا شکار ہیں اور اس کی ایک ایسے خاندان کا حصہ ہونا ہے جو ہمیشہ سے ہی عوام کی نظروں میں رہا ہے۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ارا خان نے بتایا کہ ڈپریشن کی کوئی ایک وجہ نہیں ہوتی بلکہ جس ماحول میں بڑے ہوتے ہیں اس کا بھی آپ کی شخصیت پر اثر ہوتا ہے۔
’یہ کہنا بے وقوفی نہیں ہوگی کہ جس فیملی میں پلی بڑی ہوں، اس نے میری ذہنی حالت کو اثر انداز نہیں کیا۔ بلکہ ہر ایک چیز جو میری زندگی میں ہوئی اس کا اثر ہوا۔‘
’سو فیصد ایسا ہی ہے کہ جس فیملی کا میں حصہ ہوں اس نے میری ذہنی حالت کو متاثر کیا ہے۔ کچھ حد تک اس سے مدد بھی ملی اور کچھ حد تک مددگار نہیں ثابت ہوا۔‘
لیکن اپنے خاندان کی حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ارا خان اب ایک فاؤنڈیشن چلا رہی ہیں جو ذہنی مسائل کا شکار لوگوں کی مدد کرتی ہے۔
ارا خان نے بتایا کہ جب ان میں ڈپریشن کے مرض کی تشخیص ہوئی تو انہیں خوف تھا کہ لوگ سمجھ نہیں سکیں گے۔
’میرے پاس مالی وسائل بھی تھے اور سپورٹ سسٹم بھی۔ پیار کرنے والے لوگ بھی موجود تھے لیکن پھر بھی میرے ڈپریشن اور خوف نے مجھے معذور کر کے رکھ دیا تھا۔‘
ارا خان نے بتایا کہ ان کی فیملی نے پہلے دن سے انہیں سپورٹ کیا ہے اور وہ ان کی ضروریات کو سمجھتے ہیں۔
’اگرچہ میری فیملی مجھے بہت زیادہ سپورٹ کرتی رہی ہے لیکن انہیں یہ سمجھنے میں مشکل ہو رہی تھی کہ وہ کیسے میری مدد کریں۔ تو مجھے انہیں بہت زیادہ بتانا پڑا۔ کسی بھی اپنے کو تکلیف سے گزرتے ہوئے دیکھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ آپ حواس کھونا شروع کر دیتے ہیں، آپ کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کا مسئلہ فوراً سے حل کر دیں اور پھر ساتھ ہی یہ بھی سوچتے ہیں کہ آپ جو کر رہے ہیں کیا وہ کافی بھی ہے۔‘
’تو ایسے میں فیملی خود ہی ایک مسئلے میں پھنس جاتی ہے کیونکہ ان کا خیال ہوتا ہے کہ ان کا اپنا جو مشکل سے گزر رہا ہے اس کی مدد وہ نہیں کر سکے۔

شیئر: