Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کا رابطہ

دوطرفہ تعلقات بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ازبکستان کے ہم منصب بختیار سیدوف کا ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف شعبوں اور مشترکہ رابطہ کاری میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر مختلف ایشوز کے حوالے سے مشترکہ اقدامات  کوبڑھانے کے پہلووں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

شیئر: